المیادین ٹی وی چینل کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے مقبوضہ فلسطین میں واقع صفد شہر کے شمال مشرق میں واقع ایلیت کالونی میں واقع نئے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اسی طرح ایک اور بیان میں بتایا ہے کہ انہوں نے ایک اور صیہونی چھاونی کو نشانہ بنایا۔
حزب اللہ کے بیان میں کہا گيا ہے: ہمارے مجاہدوں نے زرعیت چھاونی میں صیہونی فوجیوں کے اجتماع پر حملہ کیا۔
بیان کے مطابق اس حملے میں کئي صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہيں۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے اسی طرح جنوب مغربی لبنان میں واقع علماء الشعب ، الضھیرہ عور طیر حرفا پرگولہ باری کی۔
اسی طرح صیہونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 فوجی افسر زخمی ہوئے ہیں۔
صیہونی فوج نے اسی طرح بتایا ہے کہ اس کے 18 فوجی غزہ میں زخمی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے 7 اکتوبر سے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت میں اب تک 21 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہيں جن میں سے بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے ۔
45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔
7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔