المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کی " حدب البستان" نامی فوجی چھاونی پر حملہ کیا ہے۔
المیادین نے اسی طرح بتایا ہےکہ حزب اللہ لبنان کے مجاہدوں نے غاصب صیہونی فوج کے " عباد" ٹھکانے پر مناسب ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئي صیہونی فوجیوں کو براہ راست نشانہ بنایا گيا۔
اسی طرح حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں کو " حانیتا" فوجی چھاونی کے قریب مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ ایسے حالات میں ہے کہ جب حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اتوار کو کہا ہے کہ اگر صیہونی حکومت اپنی جنگ پسندی پر ہٹ دھرمی کے ساتھ اڑی رہی تو مزاحمتی فرنٹ سے مستقبل میں اسے جو ضرب لگے گی اور زیادہ کاری ہوگي۔
شیخ نعیم قاسم نے کہا: الاقصی طوفان ہمارے علاقے میں نیا مرحلہ بنائے گا جسے ہم ابھی نہيں دیکھ رہے ہيں لیکن جنگ کی موجودہ صورت حال کے خاتمے کے بعد ہم ایک نئے مرحلے کا مشاہدہ کریں گے جس میں مزاحمت ترقی کرے گي۔
انہوں نے کہا: اسرائيلی شمالی فلسطین اور جنوبی لبنان کے بارے میں بہت سی تجویزیں پیش کر رہے ہيں لیکن ہم ان سے کہتے ہيں کہ وہ تجویزيں پیش کرنے کی پوزيشن میں نہيں ہیں ۔