المیادین ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ یمن دار الحکومت صنعا سمیت یمن کے مختلف شہروں میں " فتح تک ہم تمہارے ساتھ ہیں اور امریکہ ہمیں روک نہيں سکتا" عنوان کے تحت غزہ کی حمایت میں شاندار مظاہروں کا انعقاد ہوا۔
مظاہرین غزہ میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور امریکی حمایت کی شدید الفاظ میں مذمت کر رہے تھے ۔
مظاہرین فلسطین کی حمایت میں مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی زور دے رہے تھے۔
مظاہروں کے بعد جاری ہونے والے بیان میں فلسطینی عوام کی حمایت میں یمنی فوج کے اقدامات کی تعریف کی گئي تھی۔
بیان کے ایک حصے میں ان ملکوں کی بھی تعریف کی گئي ہے جنہوں نے صیہونی حکومت کی حمایت میں بننے والے بین الاقوامی بحری اتحاد کی مخالفت کی ہے۔
مظاہرین نے اسی طرح غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت پر کچھ عرب و اسلامی ملکوں کی خاموشی کی بھی مذمت کی ۔
یمنیون نے اسلامی و عرب امت اور دنیا کے حریت پسندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صیہونی حکومت اور اس حامیوں پر دباؤ ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔
انہوں نے اسی طرح عرب اور اسلامی امت سے اپیل کی ہے کہ وہ صیہونی اور امریکی مصنوعات کو بائيکاٹ کريں۔