واضح رہے ایران و ہندوستان کا مشترکہ قونصلر کمیشن کا اجلاس نئی دہلی میں منعقد ہوا جس میں دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرلوں نے حصہ لیا۔
یہ اجلاس بے حد تعمیری اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوا اور اس کے دوران ہندوستانی فریق نے ہندوستانیوں کے لئے ایران کے سیاحتی ویزے کو ختم کئے جانے پر شکریہ ادا کیا۔
اسی طرح فریقین نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی جن میں ایرانی شہریوں کے لئے ہندوستان کے ويزے میں سہولت، دونوں ملکوں کے درمیان قونصلر کی سطح پر ہونے والے معاہدوں پر عمل در آمد، قیدیوں کے تبادلے، منشیات کی اسمگلنگ کے سد باب میں تعاون میں فروغ، دونوں ملکوں کے شہریوں کے مسائل کے حل اور طلبہ کی صورت حال جیسے مختلف امور شامل ہيں۔
اس اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان اچھے سیاسی تعلقات اور اشتراکات کا ذکر کرتے ہوئے ایران و ہندوستان کے درمیان مناسب و سرگرم قونصلر نظام بنانے پر زور دیا گیا۔