تہران (ارنا) غزہ میں الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ تصادم میں گولانی بریگیڈ کے نام سے جانی جانے والی صیہونی اسپیشل فورسز کے 82 فوجی مارے جا چکے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ٹی وی چینل 12 نے گولانی بریگیڈ کی 82  ہلاکتوں کو مذکورہ خصوصی بریگیڈ کے لیے سب سے بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔

صیہونی حکومت نے بھی اعتراف کیا کہ ہماری فوج کو آبادی والے علاقے میں لڑائی کا کوئی تجربہ نہیں ہے اور اسی وجہ سے شمالی غزہ پر مکمل قبضہ کرنا ممکن نہیں ہے۔

صیہونی فوج نے گزشتہ روز اعتراف کیا تھا کہ الشجاعیہ کے علاقے میں لڑائی کے دوران گولانی بریگیڈ کی 13ویں بٹالین کے کمانڈر سمیت  9 افسران اور فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔