تہران-ارنا- عراق کی اسلامی مزاحمت نے شام کے الحسکہ صوبے میں امریکی فوجی ٹھکانے پر ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے۔

عراقی ذرائع نے بتایا ہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اسلامی مزاحمت کے جیالوں نے شام کے جنوب میں واقع الحسکہ کی الشدادی امریکی چھاونی پر ڈرون سے حملہ کیا ہے۔

بیان کے مطابق ڈرون طیارے باریک بینی سے نشانے پر لگے اور یہ حملہ غزہ پٹی میں صیہونی جرائم کے جواب میں کیا گيا ہے۔

جمعرات کی صبح بھی جنوب مشرقی شام میں واقع گيس فیلڈ کونیکو  میں امریکی ٹھکانے اور اس کے کچھ گھنٹے بعد التنف اور الرکبان فوجی اڈوں پر، جہاں امریکی فوجی تعیات ہيں، ڈرون حملے کئے گئے تھے۔

اس سے قبل بھی عراق اور شام میں امریکی چھاونیوں پر عراقی مزاحمت نے بارہا راکٹ اور ڈرون حملے کئے ہیں۔