الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمت کاروں نے تل ابیب اور اس کے جنوبی اور ساحلی علاقوں کے مراکز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مزاحمت کے 8 راکٹوں کو روک لیا ہے جو تل ابیب اور ساحل کی طرف داغے گئے تھے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی سما نیوز نے اعلان کیا ہے کہ حماس کے فوجی ونگ عزالدین قسام بریگیڈ نے غزہ میں شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں تل ابیب پر میزائل حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ .