ایران کے وزیر پیٹرلیم جواد اوجی نے پیر کے روز یہ بات اس وقت کہی جب صدر ایران سید ابراہیم رئیسی وزارت پیٹرولیم کا معائنہ کر رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت میں تیل کی صنعت کے شعبے میں ترجیحات کا تعین کیا گیا ہے اور ہم نے 47.5 ارب ڈالر کی مالیت کے 50 منصوبوں پر بھی کام شروع کیا ہے۔
ایران کے وزیر پیٹرولیم نے بتایا: مجموعی طور پر 182 پروجیکٹوں پر کام ہو رہا ہے جن کی مجموعی مالیت 76 ارب ڈالر ہے ۔
انہوں نے اسی طرح بتایا کہ پیٹرول کی پیداوار بھی روزانہ 93 ملین لیٹر سے 116 ملین لیٹر تک پہنچ گئي ہے جبکہ پیٹرول کے استعمال میں بھی اضافہ ہوا ہے۔