21 نومبر، 2023، 12:30 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85298365
T T
0 Persons

لیبلز

ایران میں تیل کی پیداوار میں اضافہ

21 نومبر، 2023، 12:30 PM
News ID: 85298365
ایران میں تیل کی پیداوار میں اضافہ

تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پیٹرولیم نے بتایا ہے کہ آئندہ مارچ تک ایران میں تیل کی پیداوار روزانہ 36 لاکھ بیرل تک پہنچ جائے گی اور اگلے سال ہر روز 40 لاکھ بیرل تیل کی پیداوار ہوگی۔

ایران کے وزیر پیٹرلیم جواد اوجی نے پیر کے روز یہ بات اس وقت کہی جب صدر ایران سید ابراہیم رئیسی وزارت پیٹرولیم کا معائنہ کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت میں تیل کی صنعت کے شعبے میں ترجیحات کا تعین کیا گیا ہے اور ہم نے 47.5 ارب ڈالر کی مالیت کے 50 منصوبوں پر بھی کام شروع کیا ہے۔

ایران میں تیل کی پیداوار میں اضافہ

ایران کے وزیر پیٹرولیم نے بتایا: مجموعی طور پر 182 پروجیکٹوں پر کام ہو رہا ہے جن کی مجموعی مالیت 76 ارب ڈالر ہے ۔

انہوں نے اسی طرح بتایا کہ پیٹرول کی پیداوار بھی روزانہ 93 ملین لیٹر سے 116 ملین لیٹر تک پہنچ گئي ہے  جبکہ پیٹرول کے استعمال میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .