صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پابندیاں بے اثر ہيں، لکھا ہے کہ فتاح -2 ہائپر سونک میزائیل اسرائيل کے لئے خطرات کی فہرست میں ایک نیا اضافہ ہے۔
صیہونی اخبار" معاریو" نے اس سلسلے میں لکھا ہےکہ ایران کے نئے میزائیل، امریکہ اور اسرائيل کے لئے دھمکی آمیز پیغام ہے خاص طور پر اس لئے بھی ایران کی پاسداران انقلاب فوج نے وضاحت کی ہے کہ " فتاح-2 " میزائیل، امریکہ و اسرائيل کے جدید ترین انٹی میزائیل سسٹم کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اخبار کے مطابق: یہ میزائيل مغرب کی جانب سے بے شمار پابندیوں کے باوجود، ایران کے اندر بنایا گيا ہے۔
صیہونی وب سائٹ " والاہ" نے بھی لکھا ہےکہ ایران نے جس نئے میزائيل کی رونمائي کی ہے وہ " حیٹس" کو ناکارہ بنانے کے لئے تیار کیا گيا ہے اور یہ تل ابیب کے لئے ایک نیا خطرہ ہے ۔
واضح رہے " حیٹس" اسرائيل کا ایک انٹی میزائیل سسٹم ہے جو اسرائيل و امریکہ کے مشترکہ بجٹ سے تیار کیا گيا ہے ۔
والاہ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران کا یہ نیا میزائیل جدید ترین دفاعی سسٹم کو بھی ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ نے اسی طرح ایران کی جانب سے " غزہ " ڈرون کی رونمائی کا بھی وسیع پیمانے پر ذکر کیا ہے۔
اس وب سائٹ نے میزائيل اور ڈرون طیاروں کے شعبے میں ایران کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیاں بے اثر رہی ہیں ۔
واضح رہے اتوار کی صبح رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آئي آر جی سی کی ایرو اسپیس فورس کی کامیابیوں کی نمائش کا معائنہ کیا اور اس موقع پر پہلی بار "فتاح-2" ہائپر سونک میزائیل کی رونمائي ہوئي۔
ایران سمیت دنیا کے صرف 4 ملکوں کے پاس اس قسم کے ہائپر سونک اسلحے کی ٹکنالوجی ہے ۔