ارنا کے سفارتی امور کے نامہ نگار کے مطابق طالبان کے 30 عہدیداروں پر مشتمل یہ وفد دو طرفہ تعلقات، تجارت، ٹرانزٹ، ٹرانسپورٹیشن، انفراسٹرکچر اور ریلوے کے حوالے سے ایرانی حکام سے مشاورت کرے گا۔
کہا جارہا ہے کہ یہ وفد تہران کے علاوہ ایران کے بعض دیگر صوبوں کا بھی سفر کرے گا اور اسے اسلامی جمہوریہ ایران کے مائیکرو اکنامک منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔