سید حسن نصر اللہ نے ایک عظیم الشان مجمع کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلام ہو افسانوی عوام پر جن کی دنیا میں کوئي مثال نہيں، غزہ کے لوگوں پر، غزہ کے عوام پر۔
انہوں نے کہا: غزہ اور غرب اردن کے لوگوں کی عظمت، صبر و پائیداری کے بارے میں کچھ کہنے سے زبان قاصر ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے طوفان الاقصی آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا: یہ وسیع آپریشن 100 فیصد فلسطینیوں کے فیصلے کا نتیجہ تھا اور اس کے ذمہ داروں نے آپریشن کو خفیہ رکھنے کے لئے سب سے یہاں تک کہ مزاحمتی محاذ سے بھی پوشیدہ رکھا تھا اور اس سے مزاحمتی محاذ کے کسی رکن کو کوئي تکلیف نہيں پہنچی کیونکہ اس کے پوشیدہ رہنے کی وجہ سے ہی اس آپریشن نے دشمن کو چونکا دیا اور اتنی بڑی کامیابی حاصل ہوئي۔
انہوں نے کہا: طوفان الاقصی ایک بہادرانہ اور بہت بڑا آپریشن تھا جس کے نتیجے میں سیکوریٹی ، فوجی اور سیاسی میدان میں ایک زلزلہ آ گيا اور اس کے اثرات موجودہ حالات اور مستقبل کے حالات پر نظر آئيں گے۔
انہوں نے کہا: مزاحمتی محاذ کے فیصلے اس کے رہنماؤں کے ہاتھ میں ہیں اور ایران نے آغاز سے مزاحمتی محاذ کی حمایت کی ہے لیکن کبھی بھی مزاحمتی تنظیموں سے کچھ مطالبہ نہيں کیا اور نہ ہی انہیں کسی کام کے لئے اکسایا ہے۔
جاری ہے...