تہران (ارنا) حماس کے فوجی ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کے حملوں میں 50 صیہونی قیدیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

شہاب نیوز ایجنسی کے مطابق، جمعرات کے روز القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام شائع کیا کہ ہمارے اندازے کے مطابق تقریباً 50 صیہونی قیدی غزہ پر صہیونی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت، جس کی مقبوضہ علاقوں میں مزاحمتی کارروائیوں کو روکنے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں، فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنانے اور جبری ہجرت کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے 7 اکتوبر 2023 بروز ہفتہ غزہ (جنوبی فلسطین) سے تل ابیب اور صیہونی حکومت کے ٹھکانوں کے خلاف "الاقصی طوفان" کے نام سے ایک حیرت انگیز آپریشن شروع کیا۔ جنونی صیہونی جکومت نے اپنی ناکامی  کی تلافی کے لیے غزہ کی پٹی میں تمام گزرگاہوں کو بند کر دیا ہے اور اس علاقے پر بمباری کر رہی ہے۔

اس ضمن میں  صیہونی حکومت  کو مغربی ملکوں کی کھلی حمایت حاصل جو  فلسطینی بچوں اور خواتین کے وحشیانہ قتل کو جاری رکھنے کے لیے ایک ہری جھنڈی یے مترادف ہے۔ 

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu