اسلام آباد (ارنا) وزیر اعظم پاکستان اور پاک فوج کے تعاون سے غزہ کے مظلوم عوام کے لیے خوراک، سردیوں کے کپڑے اور طبی امدادی سامان لے کر ایک کارگو طیارہ اسلام آباد سے قاہرہ روانہ ہوگیا ہے۔

پاکستان کے وزیر اطلاعات، وزارت خارجہ کے ترجمان اور پاکستان میں فلسطینی سفیر کی موجودگی میں اسلام آباد کے انٹرنیشنل ائرپورٹ سے غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد بھیجی گئی۔

پاکستان کی نیشنل کرائسز منیجمنٹ آرگنائزیشن نے بھی اعلان کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں کئی دوسرے طیارے بھی غزہ کے لیے امداد پہنچائیں گے، اور ساتھ ہی پاکستان کے امدادی سامان کو دوسرے راستوں سے غزہ کے لوگوں کے لیے بھیجا جائے گا۔

حکومت پاکستان نے مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں فلسطین اور غزہ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu