یہ دورہ دونوں پڑوسی اور مسلمان ملکوں کے درمیان پارلیمانی ، سیاسی و معاشی تعلقات میں فروغ کی غرض سے کیا جا رہا ہے ۔
ایران و متحدہ عرب امارات خلیج فارس کے بے حد حساس علاقے میں واقع ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی ٹھوس پالیسی تمام پڑوسیوں سے اچھے تعلقات پر استوار ہے اور ہم اس سلسلے میں عزم محکم رکھتے ہيں اور ہمارا ماننا ہے کہ پائیدار سیکوریٹی و امن کے ماحول میں معاشی و سیاسی تعلقات باہمی تعاون کو بڑھا سکتے ہيں۔
یہ دورہ یقینا ایک بہترین موقع ہے جس کے دوران ایران و متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا اور اسی طرح مستقبل کے معاہدوں کا ماحول تیار کیا جا سکتا ہے اور یقینی طور پر یہ دورہ، ایران و متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔