یہ معافی یا تخفیف اور سزا میں کمی عدلیہ کے سربراہ کی درخواست پر، ماہ ربیع الاوّل کے آغاز اور حضرت ختمی مرتبت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے نواسے امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر کی گئی ہے۔
اپنے خط میں عدلیہ کے سربراہ نے عام عدالتوں، انقلابی عدالتوں، مارشل کورٹ اور محکمہ جاتی عدالتوں سے سزا پانے والے دو ہزار دو سو چوراسی افراد کے لیے معافی، سزا میں کمی اور سزا میں تبدیلی کی درخواست کی تھی۔