مکمل طور پرآٹومیٹک ویکیوم بلڈ کلیکشن ٹیوب کے پیداواری یونٹ کا سائنس و ٹیکنالوجی کے امور میں صدر ایران کے معاون نے افتتاح کیا۔
ویکیوم بلڈ کلیکشن ٹیوب کے اس پیداواری یونٹ میں الٹرا ساؤنڈ ویوکے نوزل (nozzle) سے کام لیا گیا ہے۔
ایران میں آٹومیٹک ویکیوم بلڈ کلیکشن ٹیوب کی پیداوار شروع ہونے سے پہلے اس سلسلے میں ملک کی نوے فیصد ضرورت درآمدات کے ذریعے پوری ہوتی تھی
ویکیوم بلڈ کلیکشن ٹیوب کی ملک کے اندر پیداوار شروع ہونے سے ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت ہوگی ۔
ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu