انٹلی جنس کے وزیر حجت الاسلام والمسلمین سید اسماعیل خطیب نے جمعرات کو مشہد میں کہا : یہ ضروری ہے کہ شیعہ و سنی علماء اور ملکی حکام اس سلسلے میں اپنی آنکھیں کھلی رکھیں تاکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے یوم ولادت اور ہفتہ وحدت کی برکت سے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔
انہوں نے اسی طرح کہا کہ دشمن ایران کی مشرقی سرحدوں پر بد امنی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ نگران کونسل، اسلامی نظام، اسلامی تعلیمات، آئین اور اسلامی انقلاب کے تحفظ کے لئے ایک مرکزی اور بے حد اہم ادارہ ہے۔