تعلقات معمول پر آنے کے بعد ایران اور سعودی عرب کے درمیان وفود کا تبادلہ شروع ہوگيا ہے۔

ریاض (ارنا) سعودی عرب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے بتایا ہے کہ ایک سعودی وفد آج بروز ہفتہ 9 ستمبر کو ایران کے لیے روانہ ہوگيا ہے۔ مذکورہ سعودی وفد تہران میں جاری انٹرنیشنل ڈسٹ کنٹرول کانفرنس میں شرکت کرے گا۔

سعودی عرب میں ایرانی سفارت خانے کے مطابق ایران کی وزارت سیاحت کا ایک وفد یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے 45 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے کل اتوار کو ریاض روانہ ہو رہا ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu