انڈونیشیا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سفیر محمد بروجردی نے انڈونیشیا روانگی سے قبل پیر کے روز وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان سے ملاقات کی اور جکارتہ میں ایران کی سفارت میں اپنی تعیناتی کے دوران اپنے پروگرام سے انہیں آگاہ کیا۔
اس ملاقات میں ایران کے وزیر خارجہ نے دنیا وار مشرقی ایشیا میں انڈونیشیا کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے، دو طرفہ تعلقات کو خاص اہمیت کا حامل قرار دیا اور دونوں ملکوں کے تعلقات میں فروغ خاص طور پر ایران کے صدر کے حالیہ دورے میں ہونے والے معاہدوں کی پیروی پر زور دیا۔