ایران کی دیہی کوآپریٹو آرگنائزیشن کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف مانیٹرنگ اینڈ فارن ٹریڈ کے سربراہ سید روح اللہ لطفی نے بتایا ہے کہ رواں سال مارچ سے اگست کے آخر تک تین ملین 53 ہزار 267 ٹن اشیا برآمد کی گئیں جن میں مچھلی، گوشت اور زرعی اور غذائی مصنوعات شامل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ اعداد و شمار سے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ٪ 19 اضافے کی نشاندھی ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: 1 ارب 680 ملین ڈالر مالیت کا 2 ملین 860 ہزار ٹن سامان 15 پڑوسی ممالک کو برآمد کیا گیا جن میں متحدہ عرب امارات، روس، پاکستان اور افغانستان سرفہرست ہیں۔
روح اللہ لطیفی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کے پہلے 5 مہینوں میں خوراک اور زرعی مصنوعات کی برآمدات میں ہمسایہ ممالک کا حصہ وزن کے لحاظ سے ٪ 90 اور مالیت کے لحاظ سے٪ 80 تھا اور اس سال دونوں لحاظ سے اس میں اضافہ ہوا ہے۔