ماسکو (ارنا) روسی خبر رساں ذرائع نے روسی سیاحوں کی جانب سے ایران کے موسم گرما کے سفر کی درخواستوں کی تعداد میں ٪ 2.2 اضافے کی اطلاع دی ہے۔

ریانووستی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران کے مختلف علاقے روسی سیاحوں کے لیے پرکشش سیاحتی مقام بن گئے ہیں۔ اس رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق  2023 کے موسم گرما میں روسی سیاحوں کی ایران جانے کی دلچسپی میں تقریباً  ٪ 115  اضافہ ہوا ہے۔

اس دلچسپی کی وجہ ایران کے منفرد ثقافتی اور پرکشش تاریخی مقامات ہیں جو پوری دنیا کے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu