ارنا کے مطابق، ایران اور پاکستان کی والیبال ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن میچ بدھ کے روز ارومیہ میں کھیلا گیا۔
اس میچ کے پہلے سیٹ میں ایرانی ٹیم 18- 25 کے اسکور سے کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
دوسرے سیٹ میں اگرچہ پاکستانی ٹیم نے ابتدا میں تھوڑی برتری حاصل کی لیکن ایرانی کھلاڑیوں نے بہت اچھا کھیل پیش کیا اور 25 - 15 کے اسکور سے سیٹ ختم کرنے میں کامیاب رہے۔
تیسرے سیٹ میں ایرانی ٹیم نے بہت اچھا کھیل پیش کیا اور 13 - 25 کے اسکور ساتھ یہ گیم 0 -3 سے جیت لیا۔
اس میچ میں ایران کے کھلاڑی میثم صالحی 19 پوائنٹس کے ساتھ سب سے زیادہ پوائنٹس اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔