تہران- ارنا- جرمن پولیس نے 2 امریکی فوجیوں کوجرمنی کے ایک شہری کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

        اسپوتنک کے مطابق، ری لینڈ پیلاتیناتہ کی پولیس نے بتایا ہے کہ یہ دونوں امریکی فوجی 25 اور 26 سال کے ہیں اور نیٹو کے قوانین کے مطابق امریکہ کے حوالے کر دیئے جائيں گے۔

        رپورٹ کے مطابق یہ دونوں  فوجی، ویتلیش شہر کے قریب واقع اشپانگدالم ہوائي چھاونی کے ادارہ تحقیقات کی تحویل میں ہیں۔

        جرمنی کے ایس ڈبیلو آر ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مقتول کی عمر 28 سال تھی اور اسے اپنے گھر کے قریب چاقو سے وار کرکے مار ڈالا گیا۔

        وہ ایک سیکوریٹی کمپنی میں مینیجر تھا اور گھر واپسی کے دوران دو امریکی فوجیوں سے اس کا جھگڑا ہو گیا جس کے دوران امریکی فوجیوں نے اسے مار ڈالا۔

        ویتلیش کے میئر یواخیم رودنکرش نے کہا ہے کہ اس بے رحمانہ قتل سے وہ وحشت میں اور بے حد غمگین ہيں۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu