شیراز (ارنا) شاہچراغ کے حرم کو آج رات تقریباً 7 بجے ایک بار پھر دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

شاہ چراغ کے حرم مقدس میں دہشت گرد باب المہدی سے حرم مقدس میں داخل ہوئے۔  ابتدائی خبروں کے مطابق دہشت گردی کے اس واقعے میں اب تک ایک شہید اور سات دیگر زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائي جاتی ہے۔ 

ایک سال قبل بھی شاہ چراغ (ص) کے مزار پر داعش نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 13 افراد شہید اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ دہشت گردی کی اس کارروائی کے مجرموں کو ایک ماہ قبل پھانسی دی گئی تھی۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu