کچھ دنوں قبل تہران میں ایران و سری لنکا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات اور تبادلہ خیال کے بعد ایران کے 9 قیدی ملاحوں کو رہا کر دیا گيا ہے۔
تہران میں ہونے والی اس ملاقات کے بعد اعلان کیا گیا تھا کہ دونوں ملکوں نے قیدیوں کی رہائي پر اتفاق کیا ہے۔
وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ سری لنکا میں رہا ہونے والے ایرانی قیدیوں کا تعلق سیستان و بلوچستان صوبے کے چابہار علاقے سے ہے اور انہیں ایران و سری لنکا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والے اتفاق کے بعد خیر سگالی کے جذبے کے تحت اور کولمبو میں ایرانی سفارت خانے کی کوششوں سے رہا کر دیا گيا ہے۔
ایران و سری لنکا کے سفارتی تعلقات میں پہلی بار سری لنکا کے حکام نے ان ایرانی قیدیوں کو رہا کرکے، انہيں کولمبو میں ایرانی سفارت خانے پہنچا دیا۔
یہ قیدی بہت جلد اپنے گھر واپس آ جائيں گے۔
اسی طرح دو ایرانی قیدی، ایران و سری لنکا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت، وزارت خارجہ اور انصاف کی کوششوں سے اگلے کچھ دنوں میں سری لنکا سے ایران منتقل کر دیئے جائيں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ، غیر ملکوں میں ایرانی قیدیوں کی رہائي، معافی اور انہيں ایران منقتل کرنے پر سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔