ارومیہ (ارنا) عالمی وحدت اسلامی کی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ 9 اگست 2023 کو ارومیہ میں منعقد ہونے والے وحدت اسلامی کے تیسرے علاقائی اجلاس میں ایران اور پڑوسی ممالک سے 1700 مہمان شرکت کر رہے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق حامد شہریاری نے اس سربراہی اجلاس سے متعلق پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں ایسے ملک میں رہنے پر فخر ہے جہاں مختلف مذاہب کے لوگ باہمی رواداری اورامن کے ساتھ رہتے ہیں، خاص طور پر مغربی آذربائیجان میں جہاں مختلف نسلی گروہ ہیں۔ اسی وجہ سے اسمبلی نے ارومیہ میں اسمبلی کا تیسرا علاقائی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے اس اجلاس میں روس، جارجیا، ترکی، عراق اور شام کے مہمانوں کی شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس اجلاس میں مختلف ممالک کے بعض مفتیان بھی شرکت کر رہے ہیں۔

حامد شہریاری نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس کانفرنس میں ہماری ترجیح علاقائی ممالک کی موجودگی ہے کہا کہ ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کے مطابق وحدت اسلامی کے سربراہی اجلاس کے انعقاد کا مقصد مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنا، علماء اور سائنس دانوں کا سائنسی اور ثقافتی نظریات کا تبادلہ اور مسلمانوں کے مسائل و مشکلات اور اس سلسلے میں مناسب حل فراہم کرنا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu