فلسطینی قیدیوں کی حمایت کی تنظیم کے مطابق صیہونی حکومت نے اس سال تقریباً 2 ہزار فلسطینی شہریوں کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں جو مظلوم فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی ایک مثال ہے۔
اس تنظیم نے صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مختلف مظالم اور دباؤ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انتفاضہ کے بعد سے گرفتار کیے جانے والے افراد کی تعداد 1200 تک پہنچ گئی ہے۔
فلسطینیوں کی آواز دبانے کے لیے انکو حراست میں رکھنا صیہونی غاصب حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں اور منظم پالیسیوں کی سب سے نمایاں شکل کا ہے جس میں اس سال نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اس رپورٹ نے انکشاف کیا کہ اس سال نہ صرف گرفتاریوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے بلکہ قیدیوں کے خلاف ہر قسم کے جرائم میں بھی شدت دیکھی گئی ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی حکومت ان جرائم کے ذریعے اپنے قبضے کو ختم کرنے کے خلاف مزاحمت اور جدوجہد کو روکنے کی سرتوڑ کوشش کر رہی ہے۔