تہران (ارنا) وزارت دفاع اور مسلح افواج کے تعاون سے تیار کیے گئے میزائل، قدیر اور نصیر کو پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ (IRGC) کے حوالے کر دیا گیا۔

ارنا کے دفاعی شعبے کے مطابق، ایران میں کروزمیزائل ٹیکنالجی کا پروجیکٹ وزارت دفاع اور ایرانی مسلح افواج کے تعاون سے نور میزائلوں کی تیاری سے شروع ہوا ۔ نور میزائل منی جیٹ انجن "طلوع 4 " کے ساتھ لانچ کیا گیا۔ نور کی رینج 120 کلومیٹر ہے اور یہ میزائل ساحلی، سمندری اور فضائی پلیٹ فارمزسےMi-17  اور F-4  جیسے فائٹرجیٹ سے داغے جاسکتے ہیں۔

وزارت دفاع نے نور کی رینج اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ آگے بڑھایا اور قادرڈیزائن کیا جسکی رینج 200 کلومیٹر ہے۔ یہ میزائل فضائیہ کے F-4 فینٹم لڑاکا طیاروں کے ذریعے لانچ کیا جاسکتا  ہے اور اسی وجہ سے اس نے ایرانی فضائیہ کی اینٹی شپ مشن انجام دینے کی صلاحیتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

CM-200A کے نام سے موسوم قادر میزائيل تبدیلیوں کے ساتھ فضا سے فضا میں مارکرنے والے میزائيل میں شمار ہوتا ہے جسکی رینج 25 سے 200 کلومیٹر اور وار ہیڈ کپیسیٹی 155 کلوگرام ہے۔

اپ گریڈنگ کا یہ عمل قدیر کروز میزائل تک پہنچ گیا ہے۔ قدیرCM-300 کی رینج 300 کلومیٹر اور وار ہیڈ کپیسیٹی 165 کلوگرام تک بڑھ گئی ہے۔  یہ میزائل ایرانی بحریہ ساحلی لانچر اور جنگی جہازوں کے ذریعے استعمال کرتی ہے۔

اگلا میزائل نصیر ہے جسمیں راکٹ انجن استعمال کیا گیا ہے۔  CM-35 نصیر کی رینج 35 کلومیٹر اور وار ہیڈ کپیسیٹی 130 کلوگرام ہے۔  یہ میزائل مختلف پلیٹ فارمز ، بشمول ساحلی لانچرز، آئی آر جی سی نیوی کے تیز رفتار جہاز اور آرمی کے اسٹریٹجک بحری جہاز۔ آئی آر جی سی نیوی کے بیل-206 ہیلی کاپٹر اور آرمی ایئر فورس کے فائٹر F-4 فینٹم پورٹیبل پر لانچ کے قابل ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu