ذرائع کے مطابق انہيں لاہور سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کیا گيا ہے جہاں سے انہيں اسلام آباد لے جایا جا سکتا ہے تاہم مقامی ذرائع نے یہ بھی امکان ظاہر کیا ہے کہ انہيں کوٹ لکھپت بھی منتقل کیا جا سکتا ہے۔ اسلام آباد میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہيں۔
جج نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ چیئر مین پی ٹی آئي پر الزامات ثابت ہوتے ہيں، ان پر جھوٹے اثاثے ظاہر کرنے کا الزام ثابت ہوا ہے جس پر انہیں 3 سال کی سزا سنائی جاتی ہے اور ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے جاتے ہيں۔
عمران خان پر ایک لاکھ روپیہ کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔