تہران- ارنا- پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے بتایا ہے کہ بحریہ آرٹیفیشل انٹلیجنس سے لیس میزائلوں کی مالک ہو گئي ہے ۔

          ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کو نئے ساز و سامان حوالے کئے جانے کی گیارہویں تقریب کے موقع پر کہا:  خاص قسم کے اور نئے دفاعی ساز و سامان بحریہ کو دیئے جانے سے، بحری جنگ میں پاسداران انقلاب کی بحریہ کی توانائي غیر معمولی طور پر بڑھ جائے گي۔

          انہوں نے بتایا کہ اس مرحلے میں پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کو میزائل، ڈرون اور دفاع کے شعبے سے تعلق رکھنے والے خاص قسم کے ساز وسامان دیئے گئے ہيں۔

          انہوں نے کہا: بحریہ کو ملنے والے نئے کروز میزائل زيادہ دور تک مار کر سکتے ہيں اور انہيں فائر کے لئے جلدی تیار کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ یہ نئے میزائل مختلف رکاوٹوں کے پيچھے سے فائر کئے جا سکتے ہيں اور فائر کرنے کے بعد بھی ان کا نشانہ بدلا جا سکتا ہے اور یہ میزائل مصنوعی ذہانت سے بھی لیس ہيں۔

          جنرل تنگسیری نے بتایا : نئے ڈرون طیارے بھی ایسے ہیں جو زيادہ دیر تک پرواز کر سکتے ہيں، وار ہیڈ زيادہ بھاری اور بڑے ہيں، متحرک اشیاء کو نشانہ بنا سکتے ہيں اور بحری اہداف کو زيادہ باریکی سے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہيں۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu