تہران (ایرنا) ایشین گیمز کے رنر اپ ٹائٹل جیت کر امریکن کراس فٹ گیمز کے لئے کوالیفائی کرنے والے مرتضیٰ صداقت نے کہا کہ ایرانی کراس فٹ ایسوسی ایشن کی کوششوں اور منصوبہ بندی کے باوجود ویزہ کے حصول میں مشکلات کے سبب ان مقابلون میں شرکت سے محروم رہ گیا۔ امریکن کراس فٹ گیمز کا مقابلہ آج سے شروع ہو گیا ہے اور اس ایونٹ میں میرے بجائے ایشین چیمپئن شپ کے مقابلے میں تیسری پوزیشن پہ آنے والا کھلاڑی موجود ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جنوبی کوریا میں ایشین چیمپئن شپ کے اختتام کے بعد میرے ویزا اپلیکیشن کا عمل فوری طور پر شروع ہوا، ہمارے پاس امریکن ویزا حاصل کرنے کے لیے 55 دن تھے اور مجھے وہاں کم از کم ۱۰ دن پہلے پہنچنا چاہیے تھا۔ آس پاس کے ممالک جیسے آرمینیا، دبئی اور ترکی کے سفارت خانوں نے وقت نہیں دیا اس لیے میں اس مقصد کے لیے ترکمانستان گیا۔ وہاں انہوں نے ایرانی شہریوں کے لیے امریکی ویزے جاری کرنے میں مشکلات کی وجہ سے ہمیں منفی جواب دیا اور مجھے سفر کرنے سے روک دیا۔
انہوں نے کہا کہ میں مایوس نہیں ہوں اور میں اگلے سال کراس فٹ گیمز میں پہنچنے کی کوشش کروں گا۔