تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے سربراہوں نے ٹیلی فونی گفتگو میں دونوں ملکوں کے سربراہوں کے دوروں کے دوران ہونے والے معاہدوں کی تازہ صورت حال کا جائزہ لیا اور باہمی تعاون اور تعلقات میں مزيد توسیع کے عزم پر زور دیا گيا۔
آيت اللہ سید ابراہیم رئيسی اور ہیثم بن طارق آل سعید نے منگل کے روز ٹیلی فونی گفتگو میں، دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی تازہ صورت حال کا جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ ایران و عمان باہمی تعلقات میں مزید توسیع کا عزم رکھتے ہيں۔
ایران اور عمان کے سربراہوں نے اسی طرح مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان علاقائي و عالمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
سلطان عمان ہیثم بن طارق نے مئی کے آخر میں ایران کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے میں ان کے ساتھ ایک اعلی وفد بھی ایران آيا تھا۔
ان کا یہ دورہ صدر ایران سید ابراہیم رئيسی کی با ضابطہ دعوت کے بعد ہوا تھا۔