شام غریباں کے موقع پر اہل بیت پر مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے تھے اس قیامت خیز دن کا غم منانے کے لئے امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں نے امام خمینی امام بارگاہ میں مجالس کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اہل حرم کی بے کسی کو یاد کیا اور اس مجلس عزا میں گزشتہ کئي دنوں کی طرح، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بھی شرکت کی۔
اس مجلس عزا میں حجت الاسلام والمسلمین عابدینی نے تقریر کی جبکہ جناب محمود کریمی نے مرثیہ اور نوحہ پڑھا جس میں عقیلہ بنی ہاشم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کا ذکر خاص طور پر کیا گيا ۔