ایران ہمسایہ ممالک کے ساتھ ٹیکنالوجیکل ڈپلومیسی کے فروغ کا خواھاں ہے۔ ایران کے CiSTC سینٹر کے چیئرپرسن کا بیان

مشہد(ارنا) ایران کے سینٹر آف انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوآپریشن (CiSTC)  کے چیئرپرسن امیرحسین میرآبادی نے کہا کہ ایران  ہمسایہ اور دوست ممالک کے ساتھ ٹیکنالوجیکل ڈپلومیسی کے ذریعے تعاون میں توسیع کا خواھاں ہےتاکہ روایتی منڈیوں کے علاوہ سائنس اور ٹیکنالوجی بلخصوص مصنوعی ذہانت پر مبنی کمپنیوں کے لیے نئی منڈیاں بنائی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مرکز میں ایرانی ماہرین اور بیرون ملک تاجروں کے ساتھ تعاون کا ایک نظام https://connect.isti.ir/ مندرجہ ذیل ویب  پر فراہم کیا گیا ہے۔ دلچسپی لینے والے افراد کمپنی رجسٹریشن کی درخواست اس سسٹم پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں تاکہ تجاویز کا جائزہ لینے اور کام کے فالو اپ کی تصدیق کے بعد کمپنی کو رجسٹر کیا جا سکے۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu