ایران کی ٹینس کی کھلاڑی ماندگار فرزامی نے ورلڈ ٹینس ٹور میں چیمپئن شپ جیت لی۔
تہران۔ ارنا۔ ایرانی کھلاڑی ماندگار فرزامی نے کینیا میں ہونے والے 18 سال سے کم عمر کے ورلڈ ٹور (لیول 4) میں سنگل اور ڈبل ڈویژن میں چیمپئن شپ جیت لی۔
انڈر 18 ورلڈ ٹینس ٹور 24 جولائی کو کینیا میں شروع ہوا تھا۔ سنگل کے فائنل میں، ماندگار فرزامی الجزائر کی کھلاڑی سے مقابلے میں 2 ۔ 6 اور مجموعی طور پر 0۔ 2 کیساتھ چیمپئن بن گیں۔ ڈبل میں ماندگار فرزامی نے اپنی جرمن ساتھی لارا ازابیلا کے ساتھ کینیا اور تنزانیہ کے کھلاڑیوں کے خلاف 0-6 اور 1-6 سے کامیابی حاصل کی۔
یہ ٹورنامنٹ ماندگار فرزامی کا انڈر 18 کا آخری میچ تھا۔
اس مقابلے میں ایران ، اٹلی، کینیا، امریکا، جرمنی، بھارت، جنوبی افریقہ، آسٹریا، اریٹیریا، تنزانیہ، روس، الجزائر، سربیا اور انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu http://twitter.com/Irna_Urdu-