تہران- ارنا- فرانس میں اسکیٹنگ ورلڈ کپ میں لڑکوں کی ٹیم نے پہلی اور لڑکیوں کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

        پیرس میں فری اسٹائل اسکیٹنگ ورلڈ کپ کے مقابلے منعقد ہوئے جن میں ایران  کے 19 سال سے کم اور 19 سال سے زیادہ کے کھلاڑیوں نے کئي کامیابیاں حاصل کیں۔

        19 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں میں رومینا سالک نے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ سبحان خسروانی اور مہسا صفرزادہ نے سلور میڈل حاصل کئے۔

        19 سال سے زیادہ کے کھلاڑیوں میں رضا لسانی نے گولڈ میڈل،  امیر محمد سواری نے سلور اور محمد امین عباسیان و ترانہ احمدی نے کانسے کا میڈل حاصل کیا۔

        ٹیم کے مقابلوں میں ایران کی لڑکوں کی ٹیم گولڈ میڈل جیت کر چیمپیئن بنی جبکہ لڑکیوں کی ٹیم نے سلور میڈل کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

        اسکیٹنگ ورلڈ کپ کے مقابلے 20 جولائی کو پیرس میں شروع ہوئے ہيں جس میں ایران کے 15 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

       

 ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu