محمد اسلامی نے کابینہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا: یہ طے پایا ہے کہ عملی اقدامات کے ساتھ ساتھ، ایٹمی ٹکنالوجی کا موضوع پرائمری اور اس سے اوپر کی سطح کے طلبہ کی نصابی کتابوں میں شامل کیا جائے تاکہ طلبہ کو عام زندگی میں ایٹمی ٹکنالوجی کی افادیت کا علم ہو سکے۔
انہوں نے " میں ایٹمی ٹکنالوجی ہوں" عنوان کے تحت دوسرے قومی فیسٹیول کے انعقاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اس فیسٹیول میں طلبہ کو ایٹمی ٹکنالوجی سے آشنا کیا گيا تاکہ ملک کی ترقی میں ان کی دلچسپی اور زيادہ بڑھ جائے ۔
ایٹمی انرجی کے قومی ادارے کے سربراہ نے بتایا: اس فیسٹیول میں دلچسپ بات یہ رہی کہ اچھے نمبر لانے والے اکثر طلبہ دور دراز کے علاقوں سے تھے اور اتنے با صلاحیت طلبہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے اور اس سے یہ ثابت ہوگیا کہ اتنی کم عمر میں بھی طلبہ کو ایٹمی ٹکنالوجی کے بارے میں بہت زیادہ معلومات ہے۔