اجراء کی تاریخ: 15 جولائی 2023 - 09:05

ایران کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی کے دفتر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے رابرٹ مالی کا نام اور تصویر ہٹا دی۔

نیویارک- ارنا-  جمعہ کی شب ایران کے امور کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی کے دفتر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر رابرٹ مالی کا نام اور تصویر ہٹانے کے بعد لکھا ہے کہ یہ دفتر اور امریکی وزارت خارجہ کی پوری ٹیم اب بھی ایران کے بارے میں اپنی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔

یہ ٹویٹ اس وقت شائع کیا گیا جب جمعے کو اس گروپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ابراھم پالی (پیلی) کا نام اور تصویر رابرٹ مالی کے نام اور تصویر سے بدل دیا گیا۔

ادھر سی این این نیوز چینل نے اس سے قبل متعدد باخبر ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی تھی کہ اس امریکی اہلکار کی سیکورٹی رسائی اس سال کے آغاز سے معطل ہے۔

 امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے خفیہ مواد کے ممکنہ غلط استعمال کے حوالے سے سامنے آنے والے شواہد کے بعد مسٹر رابرٹ مالی کو جبری چھٹی پر بھیج دیا گیا۔   

 سی این این  نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ  محکمہ خارجہ کی جانب سے ابرٹ مالی کے خلاف تحقیقات کے آغاز کے بعد، وہ کچھ عرصے کے لیے اپنے عہدے پر باقی تو رہے، لیکن انہیں خفیہ معلومات تک رسائی کی اجازت نہیں تھی۔

     ہمیں اس ٹوئٹر لنک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu