خلیج فارس کے صنعتی شہر بندر عباس میں پیٹرولیم مصنوعات کے دو ٹینکوں میں آتشزدگی کے نتیجے میں 8 امدادی کارکن زخمی ہوئے ہیں۔

بندر عباس- ارنا- ہرمزگان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی ترجمان رویا جہانگيری نے بتایا کہ واقعے میں 8 امدادی کارکنوں کو ہیٹ اسٹروک کے اثرات کی وجہ سے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ لایا گيا ہے اور انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد رخصت کردیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خلیج فارس انڈسٹریل کمپلیکس میں آگ لگنے کی اطلاع کے بعد صوبے کی ریپڈ ریسپانس اور ایمرجنسی رسپانس ٹیم کو صورتحال پر قابو پانے کے لیے جائے وقوعہ پر بھیج دیا گيا تھا۔

بتایا جارہا ہے کہ تیل کے پانچ میں سے دو ٹینکوں میں آگ لگی ہوئی ہے اور فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ہمیں ٹوئٹر  پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu