تہران، ارنا - نیوز ذرائع نے مغربی سفارت کاروں اور صیہونی حکومت کے اعلیٰ حکام سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے صیہونی حکومت کے نمائندوں کو ستمبر میں ریاض میں منعقد ہونے والے یونیسکو کے اجلاس میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی۔

روس کی اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کے مطابق مغربی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب نے صیہونی حکومت کے نمائندوں کو اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (UNESCO) کے اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔

اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے ابھی تک صیہونی حکومت کے نمائندوں کو ریاض میں یونیسکو کے ستمبر کے اجلاس میں شرکت کی اجازت کیلیے کوئی دستاویز پر دستخط نہیں کیا ہے۔

مغربی سفارت کاروں اور صیہونی حکومت کے اعلیٰ حکام نے کہا کہ سعودی عرب نے اس دستاویز پر دستخط نہ کرنے کے بارے میں کوئی ذکر نہیں کیا ہے لیکن انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ اسرائیل (حکومت) سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu