تہران، ارنا - کریملن نے آج اطلاع دی ہے کہ روسی اور ایرانی صدور ولادیمیر پیوٹن اور آیت اللہ رئیسی نے "ویگنر" عسکری گروپ کی ناکام بغاوت کے بعد ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

کریملن پیلس کے بیان کے مطابق اس فون کال میں ایرانی صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے 24 جون کے واقعات جس میں ویگنر گروپ نے روسی فوج کے خلاف بغاوت کی تھی، کے حوالے سے روسی حکومت کے اقدامات کی حمایت کی۔

دونوں صدور نے جنوبی قفقاز میں استحکام کو یقینی بنانے اور شام کے مسئلے کے حل سمیت دیگر بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی۔
اس بیان کے مطابق فریقین نے تجارت، توانائی اور نقل و حمل کے شعبوں میں موجودہ معاہدوں کے عملی نفاذ پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق، گزشتہ ہفتے ویگنر ملیشیا گروپ نے روسی وزارت دفاع کے اقدامات کے خلاف احتجاجاً روستوف شہر  پر قبضہ کرلیا اور فوجی بغاوت کی صورت میں ماسکو کی طرف بڑھ گئے۔ جو روسی فوج اور بیلاروس کے صدر کی ثالثی کے ذریعے یہ کارروائی ناکام ہو گئی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu