تہران، ارنا - ایران اور آذربائجان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلفون پر گفتگو کرتے ہوئے خطے کی صورتحال اور دونوں ملکوں کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے آذربائجانی ہم منصب جیحون بایراموف کے ساتھ ٹیلفون پر رابطہ کیا اور دونوں ممالک کے تعلقات سمیت خطے کے دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے ایران اور آذربائجان کے باہمی تعلقات اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور حال ہی میں پیدا ہونے والی مشکلات کو حل کرنے کے لئے مشترکہ ٹیکنیکی ٹیم تشکیل دے حالات کا جائزہ لینے پر اتفاق کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے حالات کو بہتر بنانے کے لئے میڈیا کو صحیح سمت میں استعمال کرنے اور پڑوسیوں کے حقوق کی رعایت کرنے پر تاکید کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu