بین الاقوامی گریکو رومن کشتی مقابلوں کا گزشتہ روز سے آج تک کرغزستان کے شہر بشکیک میں منعقد ہوا جس میں ایرانی کھیلاڑی امین میرزازادہ نے 130 کلوگرام کے زمرے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2-1 کے ساتھ کیوبا کے حریف کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔
ایرانی کھیلاڑی نے پہلے مرحلے میں ترکی حریف کو 4-1 کے ساتھ اور دوسرے مرحلے میں چینی حریف کو 2-1 کے ساتھ شکست دے کرسیمی فائنل مرحلے کیلیے کوالیفائی کر لیا۔ اس مرحلے میں انہوں نے رومانیہ کے حریف کو اور فائنل میں کیوبا کے حریف کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔