تہران، ارنا - ترکی کے صدارتی انتخاب کے نتائج سامنے آنے کے بعد ایرانی صدر مملکت نے اپنے ترک ہم منصب کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

علامہ سید ابراہیم رئیسی نے اتوار کو جاری کردہ ایک پیغام میں رجب طیب اردگان کی انتخابی فتح کو موجودہ صدر پر ترک عوام کے مسلسل قابل قدر اعتماد کا اشارہ قرار دیا۔
ابتدائی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اردگان نے 52 فیصد ووٹ حاصل کر کے صدارتی انتخاب جیت لیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu