تہران، ارنا – قائد اسلامی انقلاب نے ایڈمیرل علی شمخانی کو اپنا سیاسی مشیر مقرر کیا ہے۔

لہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پیر کے روز جاری ہونے والے ایک فرمان میں ایڈمیرل علی شمخانی کو ایران کی ایکسپیڈنسی کونسل کا رکن اور اپنا سیاسی مشیر مقرر کیا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے علی اکبر احمدیان کو سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل میں اپنا نمائندہ بھی مقرر کیا۔
رہبر معظم نے اپنے حکم نامے میں شمخانی کا گزشتہ 10 سالوں سے ایرانی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات کے لیے شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پیر کے روز علی اکبر احمدیان کو ایرانی اعلی قومی سلامتی کا نیا سیکرٹری مقرر کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu