تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور انڈونیشیا کے درمیان تعلقات کے فروغ سے دونوں ممالک کے لیے بہت سے فوائد ہوں گے۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے منگل کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہی۔
انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا مسلم دنیا میں اپنے اہم مقام کے علاوہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) میں بھی ایک فعال کھلاڑی ہے۔
امیرعبداللہیان نے کہا کہ ایران اور انڈونیشیا کے درمیان تعلقات میں اضافے سے دونوں ممالک کے لیے بے شمار فائدے ہوں گے۔
صدر رئیسی انڈونیشیا کے دو روزہ سرکاری دورے پر منگل کی صبح جکارتہ پہنچ گئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu