تہران، ارنا - ایران اور ڈنمارک کے وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان قونصلر خدمات کو مزید تقویت دینے پر اتفاق کیا۔

حسین امیرعبداللہیان نے اتوار کے روز اپنے ڈنمارکی ہم منصب لارس لوکہ راسموسن کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ رابطے کے دوران گفتگو کی۔

فریقین نے دو طرفہ تعلقات اور ان کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

امیرعبداللہیان نے ایران اور ڈنمارک کے پرانے تعلقات کو دونوں ممالک کے لیے ایک عظیم اثاثہ قرار دیا۔

راسموسن نے اپنی طرف سے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مخالفت کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu