تہران، ارنا - ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ علاقائی اور دفاعی سفارت کاری کی ترقی کو دنیا میں سفارت کاری کے اہم اشاریوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ 

یہ بات میجر جنرل محمد باقری نے ہفتہ کو مسقط کے دورے کے دوران ایرانی سفارتخانے کے عملے کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی علاقائی سفارت کاری کی توسیع کو ایک جیت کی حکمت عملی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری ایک اعلیٰ فوجی وفد کی قیادت کرتے ہوئے ہفتہ کو اپنے عمانی ہم منصب کی سرکاری دعوت پر مسقط پہنچ گئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu