تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بعض غیر ملکی میڈیا کے ان دعووں کو مسترد کر دیا ہے کہ وزارت خارجہ کے سرورز اور سسٹمز ہیک ہو گئے ہیں۔

ناصر کنعانی نے اتوار کے روز کہا کہ ایران کی وزارت خارجہ کے تمام سروس سسٹم فعال ہیں اور استعمال ہو رہے ہیں۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ صرف وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر ہیکر نے حملہ کیا، فوری طور پر ضروری اقدامات کیے گئے اور اب یہ عوام کے لیے دستیاب ہے۔
سائبر اسپیس میں وزارت خارجہ کے نام سے جاری کردہ ڈیٹا جعلی اور ناقابل تصدیق ہے اور اس کا آج کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ صرف میڈیا کی تشہیر ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu